شادی کے بعد ایسا بھی ہوتا ہے ؟ انوشکا شرما اور ویرات کے نئے گھر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔ گھر کیسا ہے ؟ تصاہویر دیکھ کر آپکے ہوش اڑ جا
  10  مارچ‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے نئے اور مہنگے ترین گھر کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اور انوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوگئے ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے نئے گھر کی تصویر شیئر کی۔ جس میں ویرات اورانوشکا شادی کے بعد شفٹ ہوچکے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنے نئے گھر کی بالکنی میں کھڑے ہوکر باہر کا خوبصورت نظارہ مداحوں کو دکھاتے ہوئے کہا ’’آپ کہیں اور کیوں جانا چاہیں گےجب آپ کوگھر سے ہی اتنا خوبصورت نظارہ دیکھنے کوملے‘‘۔ ممبئی کے علاقے وارلی میں واقع انوشکا اور ویرات کے5 کمروں پر مشتمل نئے اپارٹمنٹ کی قیمت 34 کروڑ روپے ہے۔ 35 ویں منزل پر واقع یہ اپارٹمنٹ ’’اسکائے بنگلوز‘‘کی تعمیرات کا حصہ ہے۔

جس کا شمار ممبئی کی اونچی عمارتوں میں ہوتا ہے۔ اپارٹمنٹ کی بالکنی سے بحرہ عرب کا خوبصورت منظر نظر آتا ہےجو ویرات کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں بھی نظر آرہا ہے۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے یہ اپارٹمنٹ اپنی شادی سےقبل 2016 میں بک کروایا تھا جس کے بعد کہا جارہا تھا کہ ویرات انوشکا شادی کے بعد اس گھر میں رہیں گے، اور اب میڈیا میں گردش کرنے والی یہ قیاس آرائیاں سچ ثابت ہوگئی ہیں ویرات اور انوشکا اپنی نئی جنت میں منتقل ہوگئے ہیں اور بہت خوش ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
65%
ٹھیک ہے
15%
کوئی رائے نہیں
3%
پسند ںہیں آئی
18%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved