کروڑوں دلوں کی دھڑکن اورمعروف پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کوزندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی
  12  مارچ‬‮  2018     |      شوبز

کراچی(ویب ڈیسک)کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم 35 برس کے ہو گئے، جن کی سالگرہ پر مداحوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔عاطف اسلم 12 مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔انہیں بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا شوق تھا، لیکن کالج میں عاطف اسلم کو میوزک سے محبت ہوئی اور یہ محبت ایسی بڑھی کہ پھر 'عادت' ہی بن گئی۔2004 میں عاطف اسلم

کی پہلی سولو البم 'جل پری' نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور ایسی شاندار کامیابی حاصل کی کہ میوزک سے ان کی دوری پھر کسی سے سہی نہ گئی۔پاکستان میں تو ان کی آواز کا جادو چلا ہی، لیکن اس مدھر آواز نے پڑوسی ملک کی انڈسٹری کو بھی اپنا اسیر کرلیا اور عاطف اسلم کو دھڑا دھڑ وہاں سے گانوں کی آفرز ملنے لگیں اور انہوں نے بالی وڈ کے بیسٹ پلے بیک سنگر کا اعزاز حاصل کرلیا۔گلوکاری کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے کے بعد عاطف نے 2011 میں پہلی بار پاکستانی فلم بول میں بھی کام کیا۔سوشل میڈیا پر عاطف کے پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے ان کے لیے سالگرہ کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved