شاہ رخ خان کی بیٹی کا شوبز میں پہلا پروجیکٹ
  13  مارچ‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانااپنی خوبصورت تصاویر کے باعث انسٹاگرام پر کافی مقبول ہیں، اب انہیں شوبز کی دنیا میں پہلا پروجیکٹ بھی مل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق17سالہ سہانا کی والدہ غوری خان کا کہنا ہے کہ اُ ن

کی بیٹی جلد میگزین کے لئے شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔شاہ رخ خان کی اہلیہ غوری خان نے ایک تقریب کے دوران کو بتایا کہ سہانا ایک میگزین کے شوٹنگ کریں گی، فی الحال وہ میگزین کا نام نہیں بتاسکتیں لیکن میرے لئے یہ بہت خوشی کی بات ہے۔شاہ رخ خان کی بیٹی کا شوبز میں پہلا پروجیکٹ اس سے قبل بچوں کی دلچسپیوں سے متعلق شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ پہلے اُنہیں اپنی تعلیم مکمل کرنے کی ضرورت ہے، سہانا ادکارہ بننا چاہتی ہیں، اسٹیج پر بہت اچھا کام کررہی ہیں، میں نے اُن کی پرفارمنس دیکھی ہیں۔بالی ووڈ کنگ کا مزید کہنا تھا کہ سہانا سنیما کی مداح ہیں اور فلم انڈسٹری میں آنا چاہتی ہیں لیکن میرا کہنا ہے کہ آپ کچھ بھی کرنے سے پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved