امیتابھ بچن کی طبیعت بگڑ گئی
  13  مارچ‬‮  2018     |      شوبز

جودھ پور(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی طبیعت شوٹنگ کے دوران بگڑ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں اپنی نئی فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں موجود ہیں اور بغیر آرام کیے مسلسل شوٹنگ کررہے ہیں۔

گزشتہ روز بھی وہ پوری رات شوٹنگ کررہے تھے جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ امیتابھ بچن نے آج صبح تقریباً 5 بجے ٹویٹر پر اپنی خراب طبیعت کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ طبیعت خراب ہونے کے باوجود وہ شوٹنگ پر جارہے ہیں کیونکہ بغیر محنت کے کچھ بھی نہیں ملتا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved