جاسوسی کیے جانے پر نوازالدین کی اہلیہ نے خاموشی توڑدی
  13  مارچ‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی(ویب ڈیسک)2 دن قبل بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہوں نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کی جاسوس کی۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے نجی جاسوسوں سے اپنی بیوی انجلی عرف عالیہ صدیقی کے فون کے ڈیٹا کا ریکارڈ مانگا تھا۔نوازالدین صدیقی کو اسی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ممبئی کے نواحی شہر تھانے کی کرائم برانچ پولیس اسٹیشن نے سمن بھی جاری کیا تھا۔اگرچہ نوازالدین صدیقی نے بھی خبر سامنے آنے کے بعد حیرانگی کا اظہار کیا تھا، تاہم اب ان کی اہلیہ نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی۔اداکار کی اہلیہ نے اپنے معصوم شوہر پر جاسوسی اور فون ڈیٹا حاصل کرنے جیسے الزامات لگنے کے بعد فیس بک پر لمبی چوڑی پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے

تمام الزامات کی وضاحت کی۔عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر پر جاسوسی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سلیبرٹی ہونے کی وجہ سے ان کے شوہر کو سافٹ ٹارگٹ بنایا گیا۔عالیہ صدیقی نے اپنی لمبی چوڑی پوسٹ میں نہ صرف اپنے اور نوازالدین صدیقی کے تعلقات کے بارے میں وضاحت کی بلکہ انہوں نے اپنے اور شوہر کے الگ الگ مذاہب سے تعلق سے متعلق بھی بتایا۔نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ہندو برہمن خاندان جب کہ ان کے شوہر کا تعلق ایک مسلمان گھرانے سے ہے، تاہم اس کے باوجود ان کے شوہر نے آج تک ان پر اپنا مذہب تھوپنے کی کوشش نہیں کی، بلکہ وہ ان کے ہندو مذہب کا اتنا ہی احترام کرتے ہیں، جتنا اپنے مذہب کا کرتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved