اداکار راجپال یادیو اور انکی اہلیہ قرض کیس میں مجرم قرار
  16  اپریل‬‮  2018     |      شوبز

نئی دہلی (نیوزڈیسک) معروف مزاحیہ اداکار راجپال یادیو پر الزام ہے کہ انہوں نے 8 سال قبل اپنی فلم کے لیے ایک کاروباری شخص سے 5 کروڑ روپے قرض لیا تھا۔راجپال نے 8 سال قبل 2010ء میں اپنی فلم کے لیے ایک کاروباری شخص سے 5 کروڑ

روپے قرض لیا تھا تاہم معاہدے کے تحت وہ قرض کی ادائیگی نہ کرسکے جس کے خلاف بزنس مین نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا۔ہائی کورٹ نے ابتدائی طور پر جوڑے کو 10 روز کے لیے عدالتی حراست میں رکھنے اور ان کے تمام اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیا جس کے بعد اداکار نے قرض کی کچھ رقم ادا کردی تاہم وہ باقی رقم ادا نہ کرسکے۔ نئی دہلی کی عدالت نے معاہدے کے تحت قرض ادا نہ کرنے پر جوڑے کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا کے لیے 23 اپریل کی تاریخ طے کردی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved