سابق اداکارہ عائشہ خان کے ولیمے کی تصویر بھی سامنے آگئیں
  16  اپریل‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف سابق اداکارہ کی میجر عقبہ حدید ملک کے ساتھ مہندی اور نکاح کے بعد اب ولیمے کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ عائشہ خان گزشتہ

دنوں میجر عقبہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھی جبکہ ان کی نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا تھا۔نکاح اور رخصتی کے بعد گزشتہ روز عائشہ خان کے ولیمے کا انعقاد کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں اور ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔ولیمے کے موقع پر اداکارہ عائشہ خان نے سنہرے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا اور وہ ہمیشہ کی طرح انتہائی خوبصورت اور پرکشش دکھائی دے رہی تھیں جبکہ ان کے شوہر میجر عقبہ حدید ملک نے اپنا سیاہ رنگ کا یونیفارم پہنا ہوا تھا جس میں وہ ایک رعب دار شخصیت کے طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ عائشہ خان کے شوہر عقبہ حدید ملک پاک فوج کے ایک سینئر افسر ہیں جو کہ برطانیہ کی مشہور زمانہ سینڈ ہرسٹ ملٹری اکیڈمی میں برطانوی فوجی افسران کو تربیت دینے والے نہ صرف پہلے پاکستانی فوجی افسر ہیں بلکہ انہیں 1741 ءمیں قائم ہونے والی اس اکیڈمی کے پہلے مسلمان ٹرینر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔میجر عقبہ حدید ملک کے والد بریگیڈیئر حدید ملک کا تعلق بھی پاکستان آرمی سے ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved