فلم ‘گدر’ کا یہ بچہ اب کیسا دکھتا ہے؟
  16  اپریل‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی (ویب ڈیسک )فلم ‘گدر’ اپنی ریلیز کے وقت بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بولی وڈ مووی بن گئی تھی۔ یہ فلم بھارت اور پاکستان کی کہانی پر مبنی تھی۔فلم میں ایک چھوٹے بچے اُتکرش شرما نے سنی دیول اور امیشا پٹیل کے بیٹے کا کردار ادا کیا ہے۔ اس بچے نے اپنی معصومانہ اداکاری کے ذریعے کئی لوگوں کے دل جیتے۔اُتکرش فلم ‘گدر’ کے ڈائریکٹر انیل کے بیٹے ہیں، یہ فلم 15 جون

سنہ 2001 کو ریلیز ہوئی۔ 17 سال کے اس طویل عرصے میں جہاں سنی دیول میں اچھی خاصی تبدیلی آگئی ہے وہیں یہ بچہ بھی اب بڑا ہوکر مکمل تبدیل ہوگیا ہے۔یہ بچہ اب ایسا نظر آتا ہے۔۔رپورٹ کے مطابق اُتکرش اب 26 سال کے ہوگئے ہیں اور بہت جلد اپنا بولی وڈ ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ ان دنوں وہ اپنی آنے والی فلم ‘جینیئس’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں برس ریلیز ہوگی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved