مرنے کے بعد سری دیوی کے لیے ایک اور اعلیٰ ایوارڈ
  16  مئی‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیو زڈیسک)کینز فلم فیسٹیول میں 16 مئی کا دن دنیا بھر کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے نام کیا جارہا ہے۔اس دوران بھارت سے ٹائٹن فلم آئیکون ایوارڈ سری دیوی کے نام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جہاں اداکارہ کی بہترین

پرفارمنسز کی جھلکیاں شائقین کے سامنے پیش ہوں گی۔وہ بھارت کی پہلی خاتون سپراسٹار ہیں جنہیں فلمی دنیا کے سب سے بڑے فیسٹیول میں یہ اعزاز ملے گا۔ سری دیوی کینز میں ایوارڈ حاصل کرنیوالی پہلی بھارتی اداکارہ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے شوہر پروڈیوسر بونی کپور کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جھانوی، خوشی اور میں سری دیوی کو ملنے والے تمام ٹریبیوٹس کے لئے بےحد خوش اور شکر گزار ہیں۔سری دیوی کینز میں ایوارڈ حاصل کرنیوالی پہلی بھارتی اداکارہ سری کی زندگی اور کام نے کئی لوگوں کے دلوں پر اثر چھوڑا۔ وہ لاکھوں لوگوں کے لئے مثال تھیں، وہ اپنے کام کی وجہ سے ہمیشہ زندہ رہیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved