’’سواگ سے سواگت ‘ یوٹیوب پر مقبول ترین گیت بن گیا
  17  مئی‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کا مشہور گانا سواگ سے سواگت یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھاجانیوالا گیت بن گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ' ٹائیگرزندہ ہے کااس گیت کے حوالے سے ویوزکا ایک نیا ریکارڈ سامنے

آیاہے۔مشہور گانا ’’سواگ سے سواگت ‘ یوٹیوب پر مقبول ترین گیت بن گیاہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس ریلیز ہونیوالے اس گیت کو اب تک 42 کروڑ80لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے گیت ’’سواگ سے سواگت ‘‘ نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔مشہور گانا ’’سواگ سے سواگت ‘ یوٹیوب پر مقبول ترین گیت بن گیادبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کی تقریباً ہر فلم 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے توقعات سے بڑھ کربزنس کرکے کئی رکارڈ قائم کیے اور اب اسی فلم کے گیت نے بھی کامیابی کے رکارڈ قائم کرکے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔مشہور گانا ’’سواگ سے سواگت ‘ یوٹیوب پر مقبول ترین گیت بن گیاکترینہ کیف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مشہور گیت سے متعلق اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا گیت ’سواگ سے سواگت‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گیت بن گیا ہے


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved