میرا جی نے اشتہار دیدیا۔۔۔نیویارک پہنچتے ہی اداکارہ کو کس چیز کی ضرورت پڑگئی؟ حیران کن خبر
  17  مئی‬‮  2018     |      شوبز

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے سیکرٹری کی بے حد ضرورت ہے جو میری عدم موجودگی میں مختلف پراجیکٹس کے معاہدے کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دے سکے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں میرا کا کہناتھا کہ میں نیویارک شفٹ ہوگئی ہوں لیکن میں پاکستان میں فلم ،ٹی وی او رماڈلنگ سے منسلک رہوں گی جب بھی کسی پراجیکٹ کی پیشکش ہوئی میں یہاں آکرکام کروں گی۔میراکا ماہرہ خان کے کانزفلم فیسٹیول

میں شرکت کے حوالے سے کہناتھا وہ مشہورمیک اپ برانڈکی ایمبیسیڈر بننے کی اہل نہیں ہیں۔سفارش کی بنیاد پرفلم فیسٹیول میں شرکت کرناکوئی بڑی بات نہیں ہے۔فنکارکی اصل عزت اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنی فنی صلاحیتوں کے بل بوتے پرکوئی کارنامہ سرانجام دے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved