کنگنا رانوت جلد اسکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں نظر آئینگی
  13  جون‬‮  2018     |      شوبز

ممبئی( نیوز ڈیسک )تنو ویڈس منو اور کوئین جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بولی وڈ ورسٹائل اداکارہ کنگنا رانوت کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ جلد ہی اسکرین پر کبڈی کے اکھاڑے میں اترتی نظر آئیں گی۔ آنے والی

فلم منی کارنیکا میں جھانسی کی رانی کے روپ میں نظر آنے والی کنگنا رناوٹ اب ایک اور فلم میں کبڈی کھیلتی نظر آئیں گی۔ کنگنا رناوٹ ہدایت کارہ ایشونی لیئر تیواری کی آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم میں کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کا نام کیا ہوگا اور کیا یہ کسی بھارت کی کسی خاتون کبڈی کھلاڑی کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے یا نہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اکتوبر سے ہوجائے گا۔فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق کنگنا رناوٹ آئندہ ماہ سے کبڈی کی تربیت بھی لیں گی اور انہیں قومی سطح پر کبڈی کھیلنے والی خاتون کھلاڑی ٹریننگ دیں گی۔ یہ پہلا موقع ہو گا کہ کنگنا رناوٹ فلم میں اسپورٹس وومین کے روپ میں نظر آئیں گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved