دبنگ خان کو رشی کپور کی بدسلوکی پر شکوہ
  13  جون‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی وڈ دبنگ سلمان خان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا ، سلمان خان اداکارہ سونم کپور کی شادی کے موقع پر رشی کپور کی جانب سے اپنی

بھابھی کیساتھ بدتمیزی اور بدسلوکی پر شدید خفا ہیں۔سلمان خان کا رشی کپور کے حوالے سے کہنا ہے کہ میرے کوئی دشمن نہیں ہیں لیکن میں کچھ لوگوں کو پسند نہیں کرتا اور میں اس معاملے میں بلکل واضح ہوں جب کہ رشی کپور مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں اُن کی عزت کروں اگر وہ شخص میری اور میری فیملی کی عزت نہ کرے تو میں بھی اُن کی عزت کرنے سے معزرت ہی کروں گا۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ایک دو فیملی ایسی بھی ہیں جہاں سے مجھے کبھی بھی عزت اور پیار نہیں ملا اور اسی وجہ سے میری فیملی کی جانب سے بھی انہیں گھر پر خیرمقدم نہیں کیا جاتا اور میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر چاہے کوئی جونیئر ہو یا سینئر تو اسے کسی کی بےعزتی نہیں کرنی چاہئے اور خصوصاً اُس وقت تو بلکل بھی نہیں جب آپ اُن کے ساتھ کام کر رہے ہوں اور پھر بھی وہ شخص آپ کو بے وقوف اور بے عزت کرتا ہے تو یہ اچھی بات نہیں۔واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی کی تقریب میں رشی کپور کی جانب سے سلمان کی بھابھی اور سہیل خان کی اہلیہ سے بدتمیزی کی گئی تھی جس کے بعد سلمان اور رشی کپور کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved