نئی ویڈیو گیم ’اسکل اینڈ بونز‘ متعارف کروا دی گئی
  13  جون‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایکشن کے دیوانوں کے لیےخوشخبری ہے کہ ایکشن سے بھرپور نئی ویڈیو گیم ’اسکل اینڈ بونز‘ متعارف کروادی گئی ہے جس کا ٹریلر

بھی جاری کردیا گیا ہے۔فرانس کی ملٹی نیشنل گیم ڈویلپرز Ubisoft کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیو گیم میں ایسے تیز رفتارماہر کھلاڑی موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔اس نئی سنسنی خیز ویڈیو گیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ہتھیاروں سے لیس طاقتور تیز رفتار جنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم آئندہ سال لانچ کر دی جائے گی جو مائیکرو سوفٹ وِنڈوز، پلے اسٹیشن فور اور ایکس باکس ون پلیئرز کے لیےموزوں ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved