یہ دنیا مکافات عمل ہے ۔۔۔سکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی والدہ نے بیٹی کو بڑا جھٹکا دیدیا ۔۔ میرا حیران و پریشان
  14  جون‬‮  2018     |      شوبز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فیملی جج بابر ندیم نے سکینڈل کوئین ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کے کیس میں شوہر ہونے کے دعویٰ دار عتیق الرحمان کو شہادت قلمبند کروانے کا آخری موقع دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین عدالتی کارروائی کا حصہ بننے پر سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ 31 دسمبر تک کرنا تھا لیکن کیس کو التوا ء کا شکار کیا جارہاہے، فریقین کی عدم پیشی التواء کا باعث بن رہی ہے، آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عدالت فیصلہ دے دی گی، عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کر دی۔ ادکارہ میرا نے تکذیب

نکاح کی درخواست فیملی عدالت میں دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فیملی کورٹ میں ادکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ میرا نے اپنی والدہ کو تکذیب نکاح کیس میں بطور گواہ نامزد کیا تھا۔ میرا کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کے نکاح کے متعلق عدالت پیش ہو کر گواہی نہیں دے سکتیں۔ کیس کی سماعت کے دوران عتیق الرحمن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرا کا عتیق الرحمن سے نکاح حقائق پر مبنی ہے جس پر عدالت نے عتیق الرحمن کے وکیل کو سیکرٹری یونین کونسل کے بیان پر جرح مکمل کرنے کے احکامات دیدیئے۔ اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت آج جمعہ تک تک ملتوی کر دی گئی۔ مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے کیس میں آئندہ سماعت پر گواہ طلب کر لئے ہیں۔ فاضل عدالت نے گزشتہ روز گواہوں کی عدم حاضری پر سماعت آئندہ ہفتہ تک ملتوی کر دی ہے۔ فاضل عدالت میں اداکارہ میرا نے تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
100%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved