شاہد آفریدی کھیل کے میدان سے با ہر بھی سب پر بازی لے گئے خان نے ڈیمز کی تعمیر کیلئے بھا ری رقم دینے کا اعلان کر دیا
  11  جولائی  2018     |      شوبز

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک ) سابق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ملک میں ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے فنڈ دینے میں سب پر بازی لے گئے ہیں اور 15 لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں

شاہد آفریدی نے ڈیمز کی تعمیر کیساتھ پانی کے مسئلے کے حل کیلئے چیف جسٹس اور پاک فوج کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اپنی جانب سے 5 لاکھ روپے اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے عطیہ دیں گے جبکہ یہ رقم وطن واپسی پر جمع کرائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئیں ہم سب آنے والی نسلوں کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
97%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
3%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved