حمزہ علی عباسی کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپے کا عطیہ
  11  جولائی  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا میں نے اس مہم میں اپنا حصہ ڈال دیا، اب باقی لوگ بھی اپنا حصہ ڈالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس اہم ترین مسلئے پر چیف جسٹس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب

سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں اپنے چاہنے والوں سے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے چندہ دینے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کےلیے عوام سے عطیات کی اپیل کی گئی تھی،جس پر اہل وطن نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل پاک فوج میدان میں آئی اور ڈیموں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کااعلان کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ میں کہناتھا کہ پاکستان کی مسلح افواج دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم فنڈ میں حصہ ڈال رہی ہے، پاک فوج،بحریہ اور فضائیہ کے افسران دو دن جب کہ جوان ایک دن کی تنخواہ اس قومی فریضے کےلیے قائم فنڈ میں جمع کرائیں گےسپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ فوری طور پر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیر شروع کی جائے اور حکومت 3 ہفتوں میں ڈیموں کی تعمیر شروع کرنے سے متعلق رپورٹ دے۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ چیئرمین واپڈا کی سربراہی میں ایک کمیٹی ہوگی جو تعمیرات کو مانیٹر کرے گی، کمیٹی کے سربراہ ممبران کا تقرر کرکے عدالت کو آگاہ کریں گے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کے نام پر ایک پبلک اکائونٹ کھولا جائے گا۔ اپنی طرف سے اس فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے، اُنھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیم کی تعمیر کے لئے اپنا حصہ ڈالیں۔اُنھوں نے کہا کہ ’’اکائونٹ میں جمع ہونے والا فنڈ کسی اور جگہ استعمال نہیں ہوگا۔ اندرون و بیرون ملک شہری دل کھول کر فنڈز جمع کرائیں۔ امید ہے عوام جنگ1965 والے جذبے کا مظاہرہ کریں گے۔ ڈیمز کے لئے دیئے جانے والے فنڈ پر کوئی انکم ٹیکس یا ادارہ سوال نہیں کرے گا۔‘


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved