پریانکا اور نک کو ایک دوسرے کے قریب کون لایا ؟ ان کا اس رشتے بارے میں کیاکہنا تھا ؟ بالآخر اصل کہانی منظر عام پر آگئیں
  11  جولائی  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار اور اداکار نک جونس کے درمیان رومانوی تعلق کی خبریں تو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، تاہم اس کے رشتے کا آغاز کہاں سے ہوا اور کس نے ان دونوں کو ملوایا، یہ بات کوئی نہیں جانتا۔تاہم ہولی وڈ کے نامور اداکار ڈیوین جانسن جنہیں دی راک بھی کہا جاتا ہے نے نہ صرف پریانکا اور نک کے تعلق کی تصدیق کی بلکہ دعویٰ بھی کیا کہ ان دونوں کو ملوانے والے وہ خود ہیں۔انٹرٹینمنٹ ٹونائٹ کی رپورٹ کے مطابق اداکار سے سوال پوچھا کہ کیا پریانکا اور نک جونس کے افیئر کے ذمہ دار وہ ہیں، تو پہلے تو ڈیوین نے سوال کیا کہ ’کیا وہ دونوں خوش ہیں؟‘تاہم بعدازاں انہوں نے کہا کہ ’ہاں میں نے ہی ان کو ملوایا تھا، اگر یہ دونوں خوش ہیں تو سارا کریڈٹ میرا ہے، پریانکا کے ساتھ بےواچ میں کام کیا، جبکہ نک کے ساتھ جومانجی میں اور میں ہی ان دونوں کو قریب لایا‘۔یاد رہے کہ پریانکا کی پہلی ہولی وڈ فلم ’بےواچ‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ڈیوین جانسن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جبکہ پریانکا ولن کے روپ میں نظر آئیں۔جبکہ نک جونس نے ڈیوین کے ساتھ اس ہی سال ریلیز ہوئی ایڈونچر فلم ’جومانجی‘ میں اہم کردار نبھایا تھا۔خیال رہے کہ رپورٹس تھیں کہ پریانکا اور نک جونس جلد منگنی کرنے والے ہیں۔نک جونس گزشتہ ماہ پریانکا چوپڑا کے خاندان سے ملنے کے لیے بھارت میں موجود تھے، اور خبریں تھیں کہ انہوں نے حالیہ ملاقات ک

ے دوران اپنی منگنی کی بات کو حتمی شکل دے دی تھی۔یاد رہے کہ نک جونس اور پریانکا چوپڑا سب سے پہلی بار 2017 کے کانز فلمی میلے کے ’میٹ گالا‘ پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جس کے بعد ان دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے۔25 سالہ گلوکار نک جونس عمر میں پریانکا چوپڑا سے 10 سال چھوٹے ہیں۔پریانکا چوپڑا کی والدہ مدہو نے بھی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نک جونس کی شخصیت اور ان کی اپنی بیٹی سے محبت کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا، کیوں کہ ابھی تو شروعات ہوئی ہے۔مدھو چوپڑا کے مطابق نک جونس سے ہونے والی ملاقات میں 10 دیگر افراد بھی موجود تھے، اس وجہ سے ملاقات میں زیادہ اہم باتیں کھل کر نہیں ہوسکیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved