رنبیر کپور کے بعد ارجن کپور ، معروف ، ہر دلعزیز اداکارہ کو دل دے بیٹھے ، مداحوں کیلئےزبردست خبر آگئی
  11  جولائی  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی اداکار ارجن کپور مشہور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں اور اس بات کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا۔بھارتی اداکار ارجن کپور کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کی، ارجن کپور اب تک متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاچکے ہیں ج

ن میں عشق زادے، کی اینڈ کا، غنڈے، 2 اسٹیٹس اور مبارکاں شامل ہیں۔ارجن کپور کی گزشتہ دنوں ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی نے بھی میڈیا میں خوب جگہ بنائی جب کہ ارباز خان اور اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان علیحدگی کی ایک وجہ ارجن کپور کو قرار دیا گیا تاہم ارجن کپور کو کس اداکارہ سے محبت ہے اس کا نام انہوں نے خود ہی بتادیا ہے۔ارجن کپور نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی اداکارہ چارلیز تھیرون کی تصویر شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں چارلیز تھیرون سے محبت ہے۔ اب یہ محبت واقعی سچی ہے یا صرف انسٹاگرام تک محدود ہے اس بارے میں تو ارجن کپور خود ہی بتاسکتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved