مادام تساؤ میوزیم میں انوشکا شرما کا منہ بولتا مجسمہ
  12  جولائی  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما ایک کے بعد ایک کامیاب فلم کے ساتھ بالی وڈ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور اب مقبول مادام تساؤ میوزیم میں اداکارہ کا مجسمہ رکھنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے، لیکن اس مجسمے کی ایک اور خاص بات

بھی ہے۔رپورٹس کے مطابق سنگاپور میں موجود مادام تساؤ میوزیم میں انوشکا شرما کا بولتا ہوا مجسمہ رکھے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور وہ پہلی بھارتی اداکارہ ہوں گی جن کا بات چیت کرنے والا مجسمہ اس مشہور میوزیم میں سجایا جائے گا۔اس میوزیم میں ابھی تک اوپرا ونفری، کرسٹیانو رونالڈو اور لیوس ہیملٹن جیسی شخصیات کے بولتے ہوئے مجسمے رکھے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مادام تساؤ میوزیم انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے پر بےحد پرجوش ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ انوشکا کے بولتے ہوئے مجسمے سے بولی وڈ کے مداح بڑی تعداد میں یہاں آئیں گے۔اس مجسمے کے ذریعے انوشکا شرما کے مداح ان سے بات چیت کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ مادام تساؤ میوزیم میں بالی وڈ اسٹارز امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے، کرینہ کپور اور کترینہ کیف کے مجسمے بھی موجود ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved