بھارتی اداکارہ سارہ خان کو مختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
  10  اگست‬‮  2018     |      شوبز

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان کو مختصر لباس پہننے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے جب کہ صارفین نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پراپنی تصویر شیئر

کی ہے جس میں وہ مختصر لباس میں نظرآرہی ہیں۔تاہم صارفین کا کہنا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کرکرنا چاہئیے۔ ایک صارف نے لکھا” آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں۔“دوسری جانب سارہ خان نے تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ”میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں۔“واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان بھارت کے ساتھ متعدد پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں نجی چینل سے نشرہونے والا ڈراما سیریل”یہ کیسی محبت ہے“ بے حد مقبول ہوا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved