اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد ہونے والے 22 سالہ لڑکے کے اہل خانہ نے اداکارہ پر شرمناک الزامات عائد کر دیے
  10  اگست‬‮  2018     |      شوبز

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے نوجوان کی بر آمدگی کے معاملے پر اسرار ہو گیا اداکارہ نے جوان سالہ لڑکے کو گھر میں اغوا کر کے کیوں رکھا ہوا ۔ لڑکے کو اغوا کیا گیا تھا یا لڑکا اپنی مر ضی سے مدیحہ شاہ کے گھر رہ رہاتھااس حوالے سے تا حال کچھ واضح نہ ہو سکا۔ مکہ کالونی کا رہائشی 22 سالہ احمد آٹھ روز قبل اپنی موٹر سائیکل لیکر نکلا اور پھر اسکا کچھ پتا نہ چلا پولیس نے اس کے دوستوں کی نشاندہی پر گزشتہ روز اسے اداکارہ کے گھر سے ڈھونڈ نکالا اس کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ نوجوان کے اداکارہ کے ساتھ مراسم تھے وہ اسکےساتھ مل کر نشہ بھی کرتی تھی لڑکے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم مدیحہ شاہ کے پاس گئےاور اپنے بیٹے کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر اِس نے ہمارے ساتھ بدتمیزی اور گالی گلوچ کی جبکہ مدیحہ شاہ کا کنا تھا کہ وہ احمد کو جانتی ہیں، میرا ڈرائیور رہ چکا ہے ، اور کام کے لیے میرے ساتھ شوٹس پر جاتا رہا ہے ، نیک ہے شریف بچہ ہے لیکن یہ

گھر والوں سے جھگڑا کر کے آیا اس بات کا مجھے علم بہیں ، احمد کے اہلخانہ کی جانب سے الزامات جھوٹے ہیں ۔ احمد کا کہنا ہے کہ وہ مدیحہ شاہ کے گھر جاتا تو رہا ہے لیکن اس کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، وہ صرف نوکری کی غرض سے اس کے پاس گیا تھا، ایک بار سپورٹ بوائے کی غرض سے گیا ، ڈرائیونگ کا بتایا تھا مگر میرے پاس لائسنس نہیں تھا جبکہ دو تین بار میرا ٹیسٹ لیا گیا تھا ۔ احمد کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ مدیحہ شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے گزشتہ زور ایک ویڈیو بیان میں مدیحہ شاہ کا کہنا تھا احمد میرے پاس نوکری کرتا تھا، اس نے بتایا کہ اہلخانہ نے تشدد کر کے گھر سے نکال دیا ہے ۔ مدیحہ شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ احمد کے اہلخانہ نے انہیں پھنسایا ہے اور وہ ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کسی جانب سے کوئی درخواست نہیں ملی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
31%
ٹھیک ہے
19%
کوئی رائے نہیں
31%
پسند ںہیں آئی
19%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

شوبز

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved