تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

ایمن اور منیب نے شادی کی معدوم ہوتی فضول رسمیں ایک بار پھر زندہ کردیں


گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی شادی دیکھ رہی ہوں اور حیرت زدہ ہوں کہ اپنی زندگی میں اتنی شادیاں دیکھنے کے بعد بھی میں اتنی زیادہ رسموں سے واقف کیوں نہیں تھی؟ کیونکہ میں نے آج تک جتنی بھی شادیوں میں شرکت کی ہے وہ مایوں مہندی، بارات اور ولیمے کے بعد ختم ہوجاتی ہیں اوریہ تقریبات زیادہ سے زیادہ تین دن چلتی ہیں۔ لیکن ایسی شادی پہلی بار دیکھی ہے جو مسلسل کئی ہفتوں تک جاری رہی۔
افسوسناک بات یہ ہے کہ نہ صرف شادی کی فضول رسوم بڑے ذوق و شوق سے منائی گئیں بلکہ ان پر بے حساب پیسہ بھی لٹایا گیا جسے دیکھ کر مجھے تو ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے پاکستان قرضوں میں جکڑاہوا کوئی غریب ملک نہیں جس کے وزیراعظم آئے روز مزید قرض مانگنے بیرون ملک دوروں پر ہوتے ہیں بلکہ پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک ہے جہاں لوگوں کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں۔ پاکستان اس وقت جس معاشی بحران سے گزر رہا ہے اس کی وجہ سے لوگ گھر کے خرچوں، بجلی اور گیس کی آئے روز بڑھتی قیمتوں اور ان کے ہوشربا بلوں اور بچوں کی اسکول کی فیسوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ایسے میں سنت رسولﷺ کی ادائیگی میں بے جا اصراف اور پیسہ خرچ کرنا بالکل بھی عقلمندی نہیں۔ اس صورتحال میں اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے طویل رسوم پر مبنی مہنگی ترین شادی کرکے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ پاکستان کو قرضوں کی کوئی ضرورت نہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved