تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

مہوش حیات کی ننھے ماڈل کے ساتھ ریمپ پر واک


اسلام آباد(نیو زڈیسک)کراچی میں فیشن پاکستان ویک ونٹر فیسٹیول کے آخری روز نامور پاکستانی ڈیزائنر دیپک پروانی کے سولو شو میں ریمپ پر مہوش حیات کے بجائے ننھا ماڈل خضر اپنے منفرد معصوم انداز کی بدولت مرکزِ نگاہ بن گیا۔مہوش حیات کی ننھے ماڈل کے

ساتھ ریمپ پر واک اس موقع پر جب مہوش حیات ریمپ پر واک کے لیے آئیں تو ان کے ساتھ 5 سالہ خضر بھی دولہا کے لباس میں اسٹیج پر آیا اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔مہوش حیات کے آگے چلتے ننھے ہاتھوں میں گلاب کی پتیوں سے بھرا پیالہ اٹھائے اس ننھے ماڈل نے اتنی سنجیدگی سے واک کی کہ دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھر گئی۔خضرکی ریمپ واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔مہوش حیات نے بھی فیشن شو میں خضر کی ریمپ واک کی ویڈیو شیئر کی اور انہیں اپنا ‘فی الحال دُلہا قرار دیتے ہوئے لکھا، ’ملیے فلاور بوائے سے، جس نے میرے ساتھ دیپک پروانی کے سولو شو میں واک کی ۔مہوش نے مزید کہا کہ ’سچ کہا جائے تو اس ساتھی اسٹار کے ساتھ مجھے اسٹیج پر ذرا بھی برا نہیں لگا




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved