تازہ ترین  
پیر‬‮   22   اکتوبر‬‮   2018

ریکھا کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں ، اداکارہ نے 64 سال میں کیا کچھ دیکھا، مداحوں کیلئے شاندار خبر آگئی


اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ ایکٹریس ریکھا آج اپنی64 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔10اکتوبر 1954کو بھارتی ریاست تامل ناڈوکے شہر چنائے میں پیدا ہونے والی بھانو ریکھا گنیش نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز1966میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے فلم ’رنگولا رتنم‘ سے کیا۔گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے کرئیر شروع کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری کی ہیروئن

کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔بالی وڈ فلم نگری میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی ریکھااب تک 180سے زائد فلموں میں کئی لازوال کردار نبھا چکی ہیں۔انیس سو چھہتر میں ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دلادیا۔اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ ان کی جوڑی بے حد پسند کی گئی اور دونوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، اداکاری کے ساتھ ساتھ ریکھا کی رقص کی

صلاحیتوں کو بھی فلم بینوں نے خوب سراہا۔بولی وڈ فلم نگری کے لیے بے مثال خدمات انجام دینے والی ریکھا نے’امراؤ جان‘،خ’ون بھری مانگ، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، گھر، مقدر کا سکندر، جدائی، جیون دھارا، سلسلہ، مجھے انصاف چاہیے، پھول بنے انگارے اور لجا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت لاتعداد ایوارڈز اپنے نام کیے۔ان کی فلموں میں ساون بھادو، نمک حرام، خون پسینہ، جیون دھارا، اگر تم نہ ہوتے، پھول بنے انگارے، زبیدہ اور دیگر کئی فلموں نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved