تازہ ترین  
منگل‬‮   11   دسمبر‬‮   2018

جنسی ہراسانی ، اداکارہ ایشوریا بھی میدان میں آگئیں ، مداحوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی


اسلام آباد(نیو زڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن بھی فلم انڈسٹری میں ہونے والی جنسی ہراسانی کے خلاف بول پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے ایک انٹرویو میں جنسی ہراسانی کے خلاف لب کشائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں نے ہمیشہ ہی جنسی ہراسانی کے خلاف آواز بلند کی، ماضی میں بھی کرچکی ہوں، اب بھی

کروں گی اور ہمیشہ آواز بلند کرتی رہوں گی۔ایشوریا رائے نے کہا کہ جہاں تک خواتین کا آواز اٹھانے انہیں قوت دینے اور اپنی بپتا سنانے کا اعتماد دینے کی بات ہے تو یہ صرف اِس وقت کا معاملہ نہیں، ایسا پہلے بھی کئی بار ہوتا رہا ہے، مجھے خوشی ہے کہ اب اس میں شدت پیدا ہوئی ہے اور سوشل میڈیا نے اس گفتگو کو ممکن بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ اب دنیا کے کسی بھی

کونے میں موجود کسی بھی عورت کی آواز سنی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ می ٹو( میں بھی ) تحریک وقت کی ضرورت ہے اور مجھے توقع ہے کہ ہم سب مل کر اس تحریک کو مضبوط بنائیں گے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved