تازہ ترین  
جمعہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2018

لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف بھارتی گلوکار ٹریفک حادثے میں جاں بحق ، فضا سوگوار ، موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا


اسلام آباد(نیو زڈیسک) معروف بھارتی گلوکار نتین بالی ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے بعد دوران علاج چل بسے۔ نتین بالی نے 90 کی دہائی میں شہرت حاصل کی تھی جب انہوں نے گانا ’نیلے نیلے امبر‘ کا ریمیک کیا تھا۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کے مضافاتی علاقے میں نتین بالی کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے اپستال لے جایا

گیا۔ اسپتال میں ڈاکٹرز نے بالی ووڈ گلوکار کے چہرے پر ٹانکے لگا کر فارغ کردیا لیکن آج طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔پولیس کے مطابق 47 سالہ نتین بالی کے سر میں شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔نتین بالی نے 90 کی دہائی میں شہرت حاصل کی تھی جب انہوں نے گانا ’نیلے نیلے امبر‘ کا ریمکس کیا

تھا۔انہوں نے کیریئر میں کئی مشہور گیت گائے ہیں جس میں ’چھو کر میرے من کو‘ اور ’پل پل دل کے پاس‘ کے ری میک بھی شامل ہیں۔نتین بالی نے ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ روما بالی سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved