تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

روہت شیٹھی نے شاہ رخ کے ساتھ جھگڑے کی حقیقت بیان کردی


اسلام آباد(نیو زڈیسک) ناموربالی ووڈ ہدایت کارروہت شیٹھی نے شاہ رخ خان کے ساتھ جھگڑے کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔روہت شیٹھی کا شماربالی ووڈ کے نامور ہدایت کاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری کو ’گول مال‘، ’گول مال اگین‘، ’سنگھم‘، ’سمبا‘ سمیت متعدد سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔ 2013 میں روہت شیٹھی اورشاہ رخ خان نے فلم ’چنائے ایکسپریس‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور یہ فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔دوسال بعد ان دونوں نے ایک اور بڑی فلم ’دل والے‘ بنائی تاہم یہ فلم شائقین کو متاثرکرنے میں ناکام رہی۔ فلم ’دل والے‘ کے بعد سے ہی بالی ووڈ میں روہت شیٹھی اورشاہ رخ خان کے درمیان تعلقات خراب ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔اس حوالے سے جب روہت شیٹھی سے پوچھا گیا توانہوں نے کہا میرے اور شاہ رخ کے درمیان جھگڑے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، فلم ’سمبا‘ کا ٹائٹل اور ڈیجیٹل کام ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے کیا ہے اور یہ شاہ رخ خان کی کمپنی ہے، جب کہ اسی وقت کمپنی میں ’زیرو‘ کا کام بھی چل رہا تھا، اگر میرے اور ان کے درمیان جھگڑا ہوتا تو میں ان کی کمپنی سے اپنی فلم کا کام کیوں کرواتا۔ روہت نے شاہ رخ کے ساتھ فلم نہ کرنے کے بارے میں کہا اگر میں نے شاہ رخ کے ساتھ فلم نہیں کی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارے درمیان لڑائی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved