تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

عمران ہاشمی کے ایک جملے پر ایشوریا آج تک ناراض


اسلام آباد(نیو زڈیسک)ناموربالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی خوبصورتی کے دیوانے کروڑوں میں ہیں تاہم سابق ملکہ حسن اپنے حسن پر منفی رائے کو آج تک بھلا نہیں پائیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کو ایشوریارائےکی خوبصورتی جعلی اورپلاسٹک کی لگتی ہے جس کا اظہار انہوں نے ’کافی ود کرن‘ کے چوتھے سیزن میں کیا تھااس تنقیدکوایشوریا آج تک بھلا نہیں پائی ہیں۔ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں ’فیمسلی فلم فیئر‘ کے سیکنڈ سیزن میں شرکت کی جہاں ریپڈ فائر راؤنڈ میں جب میزبان نے
ایشوریا سے پوچھا کہ آپ نے اپنے بارے میں سب سے برا تبصرہ کیا سنا تھاتو ایشوریا نے غصے سے جواب دیا ’جعلی اورپلاسٹک کی خوبصورتی‘۔اداکارہ ایشوریا یہ تبصرہ سن کر شدید غصے میں آگئی تھیں اور انہوں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’بادشاہو‘ میں کام کرنے سے بھی انکارکردیا تھا۔عمران ہاشمی کے جعلی خوب صورتی کہنے پر ایشوریا آج تک ناراض بعد ازاں عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے سے معافی مانگتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے یہ صرف گفٹ ہیمپر جیتنے کیلئے کہا تھا، لیکن ایشوریا اس تبصرے کے لیے آج تک عمران ہاشمی کو معاف نہیں کرپائی ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved