تازہ ترین  
ہفتہ‬‮   19   جنوری‬‮   2019

منا بھائی ایم بی بی ایس کا اداکار وشال ٹھاکرآج کل کہاں اور کس حال میں ہے ؟ خبر پڑھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی


اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں نوجوان بیمار مریض کا کردار ادا کرنے والا اداکار وشال ٹھاکر 3 سال سے لاپتا ہے۔بھارتی پولیس، تفتیشی ادارے، اداکار کے والدین اور دوست حیران ہیں کہ وشال ٹھاکر کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا کہ ان کا پتا ہی نہیں چل رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وشال ٹھاکر نے آخری بار اپنے والدین کو 31 دسمبر

2015ء کی شب نیا سال شروع ہونے سے چند منٹ قبل موبائل پر پیغام بھیجا تھا کہ وہ نئے سال کی پارٹی میں جا رہے ہیں اور اگلے دن آئیں گے، تاہم وہ آج تک واپس نہیں آئے اور پولیس بھی اسے ابھی تک نہیں ڈھونڈ سکی ہے۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں




     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved