11:26 am
ہالی ووڈ فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

ہالی ووڈ فکشن فلم ’کیپٹن مارول‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں

11:26 am

لاس اینجلس (نیو زڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم کیپٹن مارول کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔اینا بوڈن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے جواپنی طاقت کا 

مظاہرہ کرتے دکھائی دینگے۔فکشن فلم میں مرکزی کردارہالی ووڈ اداکارہ برے لارسن نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں گیما چین،لی پیس،بین مینڈلسن،سیمیول ایل جیکسن اورجوڈ لاء شامل ہیں۔کیون فیج کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم8مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین خبریں