10:22 am
سمیع خان نے فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

سمیع خان نے فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

10:22 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) معروف پاکستان اداکار سمیع خان نئی آنے والی فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ میں اپنے کردار سے متعلق بول پڑے۔سمیع خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ رانگ نمبر ٹو‘ سے متعلق بتایا کہ ’ اس فلم میں میرا کیا کردار ہے اس سے متعلق میں زیادہ تو نہیں بتا سکتا کیوں کہ پہلے سے مرکزی کردار کے بارے میں بتانا فلم شائقین کی جستجو کو کم کر سکتا ہے فی الحال میں یہی بتا سکتا ہوں کہ اس فلم میں میں ایسے سادہ مزاج شخص کا کردار ادا کر رہا ہوں جو کسی
کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے۔سمیع خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسے شخص کا کردار ہے جوکہ شارٹ کٹ پر یقین نہیں رکھتا، اپنی زندگی میں سب کچھ ایمانداری سے حاصل کرنا چاہتا ہے مختصراً کہا جائے تو یہ ایک سیدھے سادہ شخص کا کردار ہے جب کہ یہ ایک مختلف نوعیت کی فلم ہے جس میں میرا دانش تیمور کی طرح جڑواں شخص کا کردار نہیں ہے۔سمیع خان نے یہ بھی کہا کہ فلم ’رانگ نمبر ٹو‘ طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہے اگر آپ ہنسا مسکرانا چاہتے ہیں اور عید کے موقع پر اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتے ہیں تو قریبی سنیما جا کر یہ فلم ضرور دیکھیے گا مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سب کی یہ عید بہت اچھی گزرے گی۔واضح رہے کہ وائے این ایچ کے بینر تلے بننے والی فلم رانگ نمبر ٹو‘ یاسر نواز اور حسن ضیاء کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جا رہی ہے جس کی کہانی خود یاسر نواز نے تحریر کی ہے جس میں سمیع خان اور نیلم منیر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں سال عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔