10:24 am
شہریار منور نے ماہرہ خان پر عالیہ بھٹ کو ترجیح دے دی

شہریار منور نے ماہرہ خان پر عالیہ بھٹ کو ترجیح دے دی

10:24 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستانی اداکار شہریار منور نے اپنی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان پر عالیہ بھٹ کو ترجیح دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ نہیں بلکہ عالیہ بھٹ کے ساتھ گھومنے جانا چاہیں گے۔اداکار شہریار منور کاشمار پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے باصلاحیت اورپُرکشش اداکاروں میں ہوتاہے جنہوں نے شوبز میں کم لیکن بہترین کام کیاہے۔ شہریار منور بہت کم انٹرویوز دیتے ہیں جس کے باعث ان کے مداح ان سے متعلق بہت کم جانتے ہں تاہم حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شہریار نے اپنی پسند ناپسند اورذاتی زندگی کے حوالے سے کئی راز کھولے۔مسالہ ٹی وی کو دئیے انٹرویو میں شہریار منورنے
پہلی بار انکشاف کیا کہ وہ دمہ کے مریض ہیں اور اپنے انہیلر کے بغیر وہ کہیں نہیں جاتے۔ شہریار منور کا شمار پاکستان کے پرکشش اداکاروں میں ہوتا ہے خاص طور پر لڑکیاں ان کی بے حد دیوانی ہیں۔ شہریار منور نے بتایا کہ دبئی آمد کے موقع پر بہت سے لوگوں نے ان کی آنکھوں اور پلکوں کی تعریف کی۔دوران انٹرویو شہریار منور نے بتایا کہ وہ جب بھی کسی انسان سے پہلی بار ملتے ہیں تو اس میں صرف ایک چیز دیکھتے ہیں کہ وہ صفائی ستھرائی کا کتنا خیال رکھتاہے کیونکہ صفائی کی عادت زندگی کی سب سے اہم چیز ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں زندگی میں کس چیز کا پچھتاوا ہے تو شہریار نے کہا وہ اپنی زندگی کے سب سے بڑے پچھتاوے کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتے، تاہم انہوں نے دوسرے پچھتاوے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ زندگی کا دوسرا پچھتاوا ٹی وی پر زیادہ کام نہ کرنا ہے۔ شہریار منور کے مطابق پاکستان میں ٹی وی کا میڈیم بہت اہم ہے اورانہوں نے بہت کم ڈراموں میں کام کیا جب کہ انہیں مزید کام کرنا چاہیے تھا بس اسی چیز کا پچھتاوا ہے۔شہریار منور سے جب ان کی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ وہ ماہرہ کے ساتھ گھومنے(ڈیٹ پر) جانا چاہیں گے تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے صاف جواب دیا کہ وہ ماہرہ خان کے ساتھ کہیں گھومنے جانا نہیں چاہتے۔ تاہم شہریار نے بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر موقع ملے تو وہ عالیہ بھٹ کے ساتھ گھومنے جانا چاہیں گے لیکن ایسا کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔واضح رہے کہ شہریار منور اور ماہرہ خان فلم ’’سات دن محبت ان‘‘ اور’’ہومن جہاں‘‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اس کے علاوہ شہریار منور ’’زندگی گلزار ہے‘‘ اور’’آسمانوں پر لکھا‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم ’’پراجیکٹ غازی‘‘ ریلیز ہوئی ہے تاہم یہ فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھاسکی۔