10:29 am
فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

10:29 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف حکم امتناعی میں 25 اپریل تک توسیع کر دی۔لاہور ہائیکورٹ نے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا
حکم دیا ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر فلم بنائی، لیجنڈ آف مولا جٹ میں ٹائٹل، کریکٹر اور ڈائیلاگ بغیر اجازت استعمال نہیں کئے جا سکتے۔عدالت نے وکلائے فریقین کا موقف سننے کے بعد فلم دی لینجڈ آف مولا جٹ کے خلاف حکم امتناعی میں 25 اپریل تک توسیع کر دی۔