03:32 pm
نازیہ کو طلاق نہیں دی، وہ بہت پیار کرنیوالی بیوی تھی: اشتیاق بیگ

اسلام آباد(نیو زڈیسک) پاکستان میں گائیکی کو نئی جہت دینے والی نازیہ حسن کو دارفانی چھوڑے ہوئے 19 برس بیت چکے ہیں اور اب ان کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے پہلی بار زبان کھولتے ہوئے بہت سی غلط فہمیوں کو دور کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نازیہ حسن کو طلاق نہیں دی تھی وہ مرتے دم تک ان کے نکاح میں تھیں، انہوں نے کہا نازیہ حسن میرے لئے میری پوری دنیا تھی، وہ ایک بہت پیار کرنے والی بیوی تھی جسے اپنی تمام ذمہ داریوں کا علم تھا۔جرمنی کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مرزا اشتیاق بیگ نے کہا نازیہ حسن اور ان کے حوالے سے بہت سی غلط فہمیاں
پھیلائی گئی تھیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارا تعلق کامیاب نہیں ہو سکا تھا، یہ بھی کہا گیا کہ نازیہ کی موت سے دس روز پہلے طلاق ہو گئی تھی۔ میں نے آج تک نازیہ کو طلاق دینے کی حقیقت سے پردہ نہیں اٹھایا کیونکہ نازیہ کا انتقال ہو چکا تھا اور میں دنیا کو وضاحتیں نہیں دینا چاہتا تھا۔انھوں نے کہا کہ طلاق کی بات میں کوئی صداقت نہیں، وہ مرتے دم تک میرے نکاح میں تھی، جس کا ثبوت میرے پاس اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا میری اور نازیہ حسن کی محبت کی شادی تھی، نازیہ میری بہن آفرین بیگ کی دوست تھیں، ہم ایک دوسرے کو دل و جان سے پسند کرتے تھے۔ اتنا ضرور ہے کہ نازیہ کے گھر والوں اور میرے درمیان اختلافات کی بہت سی وجوہات تھیں، اس کی والدہ کو غلط فہمی تھی کہ میں نازیہ کے گانا گانے کے مخالف ہوں۔اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ نازیہ کی خواہش تھی کہ وہ ماں بنے، اس کی یہ خواہش پوری ہوئی اور ہمارا بیٹا پیدا ہوا جس کا نام ہم نے اریض رکھا، میں نے اس کا مرتے دم تک ساتھ دیا۔ نازیہ ایک بہت ذہین، حسین اور خوبصورت شخصیت کی مالک تھی، وہ جو محسوس کرتی تھی اس کا برملا اظہار کر دیتی تھی۔

تازہ ترین خبریں

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 

ٓصوبائی حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے کراچی کے مختلف کورونا ویکسی نیشن سینٹرز24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا 

سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا،ان کے خلاف وفاقی کے ترجمان لگے ہوئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی 

نئی شکل کے کورو نا کیسز میں تیز ترین اضافہ تشویشناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ شہباز شریف 

افغانستان میں  طالبان کے ٹھکانوں پر امریکی طیارے کی بمباری۔۔۔ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسی نیشن کے بغیر اسکول کھولنے کی مخالفت کر دی

محرم الحرام کی آمد ۔۔۔امن وامان برقرار رکھنے کیلئےتمام علما کا اتفاق ہوگیا 

سندھ میں کورونا کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن وفاقی حکومت کے خلاف سازش ہے۔ حلیم عادل شیخ

پروگرام لائیو ہے یا ریکارڈ شدہ ؟ سینئرصحافی کی وزیراعظم کو آزمائشی کال

اساتذہ وطلباء کی ویکسین نیشن مکمل ہونے تک سکول نہ کھولے جائیں،وزیراعظم

لودھراں ،مکان کی چھت گرنے سے 5بچے جاں بحق ،3زخمی

پشاور، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید

سوات میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا