01:53 pm
پاکستانی اداکارہ ریماکاشوہرکےہمراہ بیت المقدس کادورہ ،اسرائیل نے پاکستانی اداکارہ کوویز ہ کیسے دیدیا؟جانیں

پاکستانی اداکارہ ریماکاشوہرکےہمراہ بیت المقدس کادورہ ،اسرائیل نے پاکستانی اداکارہ کوویز ہ کیسے دیدیا؟جانیں

01:53 pm

مقبوضہ بیت المقدس(ویب ڈیسک )شاندار اداکاری اور شوبز میں خدمات کے عوض گزشتہ ماہ 23 مارچ کو حکومت پاکستان کی جانب سے ’تمغہ حسن کارکردگی‘ کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ ریما خان نے شوہر کے ہمراہ بیت المقدس کا دورہ کیا ہے۔اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر طارق شہاب کے ساتھ بیت المقدس میں اپنے میزبانوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔
ریما خان نے انسٹاگرام پوسٹ میں بیت المقدس کا دورہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کیا اور اسے زندگی بھر کے لیے بہترین موقع بھی قرار دیا۔ریما خان نے بیت المقدس کے دورے کے دوران نہ صرف مسجد الاقصیٰ کا دورہ کیا بلکہ انہوں نے ’قبت الصخرہ‘ (سنہری گنبد) کا بھی دورہ کیا اور وہاں بنوائی گئی تصاویر کو شیئر کیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بیت المقدس کو نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر عالمی مذاہب کے پیروکاروں کے لیے بھی مقدس شہر قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے مسجد الاقصیٰ سے جڑی اسلامی روایات کا بھی ذکر کیا۔ریما خان نے اپنی پوسٹ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کے مسجد الاقصیٰ میں مختصر قیام کا تذکرہ بھی کیا۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں بیت المقدس دیکھنے کا موقع ایک دوست نے فراہم کیا اور ساتھ ہی انہوں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ریما خان پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکا منتقل ہوگئی تھیں اور ان کے پاس شادی کے بعد امریکی شہریت بھی ہے۔حال ہی میں ریما خان تمغہ حسن کارکردگی وصول کرنے کے لیے شوہر کے ہمراہ پاکستان بھی آئی تھیں۔









 

تازہ ترین خبریں