02:48 pm
کیا نازیہ حسن کو موت سے چند روز قبل طلاق ہو گئی تھی، گلوکارہ کے خاوند نے 19سال بعد انکشاف کر ڈالا

کیا نازیہ حسن کو موت سے چند روز قبل طلاق ہو گئی تھی، گلوکارہ کے خاوند نے 19سال بعد انکشاف کر ڈالا

02:48 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بر صغیرپاک و ہند سمیت دنیا بھرکو اپنی دلکشی اور پاپ گائیکی سے اپنا گرویدہ بنا لینے والی اداکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 19برس گزر چکے ہیں۔نازیہ حسن اور ان کے خاوند اشتیاق بیگ کے اختلافات کو لے کرماضی میں کئی طرح کی کہانیاں سامنےآتی رہی ہیں جس کے بعد اب اشتیاق بیگ نے کئی معاملات پراپنے ایک انٹرویو میں وضاحت کر دی ہے۔
اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ اختلافات کی من گھڑت باتوں کو پھیلا کر یہ تک کہا جاتا رہا ہے کہ میں نے نازیہ کو طلاق دے دی تھی۔ یہ بات بالکل غلط اور خلاف حقیقت ہے ۔ نازیہ مرتے دم تک میرے نکاح میں تھی۔ وہ بے حد حسین، سمجھدار، ذہین، ذمہ دار اور دوٹوک بات کرنے کی عادی تھی۔ میں مرتے دم تک اس کے ساتھ رہا اور اس کا خیال رکھا۔ واضح رہے کہ اس بارے میں اطلاعات تھیں کہ اشتیاق بیگ نے موت سے صرف دس روز قبل نازیہ کو طلاق دی تھی۔

تازہ ترین خبریں