03:09 pm
کشمیرکبھی پاکستان کانہیں ہوگا۔۔۔ادکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے گانے میں 2قومی نظرئیے کی دھجیاں اڑ ادیں

کشمیرکبھی پاکستان کانہیں ہوگا۔۔۔ادکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے گانے میں 2قومی نظرئیے کی دھجیاں اڑ ادیں

03:09 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری، ان کی اداکارہ بہن اسماء عباس اور شاعرہ بہن نیلم احمد بشیر کا ایک ساتھ مل کر پاک بھارت امن کیلئے منفرد پیغام، تینوں نے مل کر ایک ایسا گانا بنایا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیلم احمد بشیر کے لکھے گئے گانے ‘ہمسائے ماں جائے’ میں بشریٰ انصاری اور اسماء عباس نے اداکاری کی ہے۔
اس گانے کو حالیہ پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں پیش گیا ہے جس کے ذریعے ان تینوں بہنوں نے امن کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔بشریٰ انصاری کے یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والا یہ گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے،پاکستانی تواس گانےپربڑے خوش ہورہے ہیں کہ اس گانے میں بشریٰ انصاری نے امن کاپیغام دیاہے لیکن حقیقت میں انہوںنے اس گانے کے اندردوقومی نظریئے کی دھجیاں بکھیرکررکھ دی ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کودئیے گئے ایک انٹرویومیں اداکارہ نے کہاکہ کشمیرکے جومسائل ہیں مجھے نہیں لگتاکہ اگرکشمیرکامسئلہ حل بھی ہوگیاتووہ پاکستان کے ساتھ شامل نہیں ہوں گے بلکہ وہ الگ رہنے کوترجیح دیں گے۔پورے گانے میں ایک ہی بات کی گئی ہے کہ پاکستان اوربھارت کچھ نہ کریں ہم ایک ہی ہیں ہماراآسمان بھی ایک ہی ہے ہماری بولی ایک جیسی جبکہ ہمارے کھانے میں بھی کوئی فرق نہیں۔

تازہ ترین خبریں