07:47 am
انشا جی اٹھو اب کوچ کرو، اسد امانت علی خان کی آج 12 ویں برسی

انشا جی اٹھو اب کوچ کرو، اسد امانت علی خان کی آج 12 ویں برسی

07:47 am

لاہور(نیو زڈیسک) آنکھیں غزل ہیں آپ کی اور ہونٹ ہیں گلاب، عمراں لنگیاں پباں پار، اور کئی دیگر شہرہ آفاق گیت گانے والے اسد امانت علی کو دنیا چھوڑے 12 برس بیت گئے۔وہ 25 ستمبر 1955 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور 8 اپریل 2007 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے
۔ پٹیالہ گھرانے کے سپوت نے اپنے والد کی طرح انشا جی اٹھو اب کوچ کرو غزل بھی گائی اور اس کے بعد خود بھی دنیا سے کوچ کر گئے۔کہتے ہیں کہ جس نے بھی ابن انشا کی لکھی غزل پڑھی وہ دنیا میں نہ رہا۔ انشا جی نے لکھی تو خود دنیا چھوڑ گئے، پھر استاد امانت علی خان نے گائی اور کچھ دیر بعد وہ بھی دنیا چھوڑ گئے اور اس کے بعد ان کے بیٹے اسد امانت علی نے وہ غزل گائی اور وہ بھی دنیا سے کوچ کر گئے۔ ان کے بھائی شفقت کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اسی خوف سے فرمائش ہونے کے باوجود یہ غزل نہیں گاتے۔

تازہ ترین خبریں