08:08 am
ہالی وڈ فلم "ڈمبو" کا باکس آفس پرراج برقرار

ہالی وڈ فلم "ڈمبو" کا باکس آفس پرراج برقرار

08:08 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)ہالی وڈ فلم “ڈمبو” کا باکس آفس پر راج برقرارہے، فلم نے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ٹم برٹن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈمبو کا جادو برقرار ہے۔ فلم کی کہانی اڑنے کی منفرد صلاحیت رکھنے والے ہاتھی کے گرد
گھومتی ہے، جو بچوں اور بڑوں سب کو بھا گئی ہے۔فلم میں کولن فیرل اورمائیکل کی ٹون جیسے اسٹارز بھی موجود ہیں۔ 27 مارچ کو ریلیز ہونے والی فلم صرف 12 دن میں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پربراجمان ہے۔

تازہ ترین خبریں