04:45 pm
لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری کا پاک بھارت تعلقات بارے دھماکے دار بیان

لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری کا پاک بھارت تعلقات بارے دھماکے دار بیان

04:45 pm

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد کے دونوں جانب کی عوام ایک دوسرے سے بہت محبت کرتے ہیں، وہ کسی بھی طور پر جنگ کے حق میں نہیں ہیں،مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرا یہ گانا گوانڈنی گوانڈنی اتنا ہٹ ہو جائے گا۔ پیر کو ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ محبت سب کو اچھی لگتی ہے
ہم سب جنگ سے تنگ آگئے ہیں اور یہ صورتحال خطے کے لیے بھی بہتر نہیں ہے۔ اگر جنگ ہوئی تو سرحد کے دونوں جانب ہی بھاری نقصان ہو گا۔اپنے وائرل ہونے والے گانے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نظم میری بڑی بہن نیلم احمد بشیر نے لکھی اور یہ خوبصورت نظم مجھے موجوہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر پرفارم کرنے کا خیال آیا۔ جسے میں نے اپنی چھوٹی بہن اسما عباس کے ساتھ مل کر ایک ہی دن میں پرفارم کیا۔بشری انصاری نے کہا کہ پاکستان میں تو ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہے ہی لیکن بھارت کے لوگوں کی جانب سے بھی میرے گانے پر بہت اچھا رسپانس آ رہا ہے اور پڑوسی ملک کی عوام سوشل میڈیا پر مجھے محبت بھرے پیغامات بھیج رہی ہے۔ میرے گانے کو نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں بھی بے حد سراہا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی عوام میں تو دوستی ہمیشہ سے ہی رہی ہے، تاہم سیاسی مسائل اور جھگڑوں کی وجوہات مختلف ہیں۔

تازہ ترین خبریں