09:38 am
لوٹ آئے وہ پنجابی فلموں کا دور

لوٹ آئے وہ پنجابی فلموں کا دور

09:38 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)اداکارہ و ماڈل ثناء نے کہاہے کہ خواہش ہے پنجابی فلموں کاسنہری دور واپس آجائے ،میرے پرستار مجھے دیگرزبان کی فلموں کیساتھ پنجابی زبان کی فلموں میں بھی دیکھنا پسند کرتے ہیں اور ویسے بھی مجھے ذاتی طور پر اردوکے بعد پنجابی فلموں میں کام کرنا
اچھا لگتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی فلمیں انتہائی معیاری اور اصلاحی ہوتی تھیں جن میں دیکھنے والوں کے لئے کوئی نہ کوئی پیغام ہوتا تھا ۔آج بھی ہمیں اسی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔میر ا ڈراموں میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے اور آئندہ صرف معیاری فلموں میں اچھے کرداروں میں جلوہ گر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے نت نئے موضوعات پر اچھی اور معیاری فلمیں بنانا ہوں گی۔

تازہ ترین خبریں