09:41 am
اتنے پیسے نہیں کماتی کہ روز نیا جوڑا پہن سکوں اور ۔۔۔

اتنے پیسے نہیں کماتی کہ روز نیا جوڑا پہن سکوں اور ۔۔۔

09:41 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی کی بڑی صاحبزادی جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اتنے پیسے نہیں کماتیں کہ روز اپنے لیے ایک نیا سوٹ خرید سکیں۔بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک لوکل شو میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے کہا کہ انہیں ایک جوڑا بار بار پہننے میں کوئی شرمندگی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ انہوں نے ابھی اتنے پیسے نہیں کمائے ہیں
کہ وہ روزانہ ایک نیا جوڑا پہن سکیں۔اس کے علاوہ جھانوی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پراُن پر کی جانے والی تنقید کا اُن پر کوئی اثر نہیں ہوتا، ہاں لیکن انہیں تنقید سے فرق اُس وقت ضرور پڑتا ہے جب اس کا تعلق اُن سے کام سے ہو۔ جھانوی نے مزید کہا کہ وہ سمجھتی ہیں ہر کسی کو مطمئن کرنا نا ممکن ہے۔واضح رہے کہ جھانوی نے بالی ووڈ میں فلم ’دھڑک‘ سےڈیبیو دیاکیاتھا جبکہ آج کل وہ اپنے کرئیر کی دوسری فلم ’کارگل گرل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔فلم ’کارگل گرل‘ 1999 میں ہونے والی کارگل جنگ میں زخمی سپاہیوں کی جان بچانے والی ایک بھارتی پائلٹکی بایوپک ہے۔

تازہ ترین خبریں