09:46 am
فلم ‘‘شیزام’’ نے ساڑھے 7 ارب روپے کما لئے

فلم ‘‘شیزام’’ نے ساڑھے 7 ارب روپے کما لئے

09:46 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ہالی وڈ کی سپر ہیرو ایکشن کامیڈی فلم ‘‘شیزام’’ نے امریکی باکس آفس پر شاندار بزنس کرتے ہوئے ساڑھے 7 ارب روپے کما لئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ایف سیڈ برگ کی ہدایت کاری میں بننے والی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر کامیڈی فلم ‘‘شیزام’’ 5 اپریل
کو امریکہ میں ریلیز کی گئی جس نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی شمالی امریکہ میں53 ملین ڈالر یعنی 7 ارب 47کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔فلم کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو جادوئی لفظ ’شیزام‘ پکار کر سپر ہیرو میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا، تاہم پھر اپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے

تازہ ترین خبریں