09:33 am
یہ خاتون کون سا معروف پاکستانی اداکار ہے؟خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کرینگے

یہ خاتون کون سا معروف پاکستانی اداکار ہے؟خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کرینگے

09:33 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اداکاری تو سب ہی کر لیتے ہیں لیکن ورسٹائل کوئی کوئی ہوتا ہے۔ اپنے کردارمیں ایسے ڈوب جانا کہ آپ کی اپنی ذات کہیں پیچھے رہ جائے ، ایسا بہت کم لوگوں کو آتا ہے۔بات کی جائے ورسٹائلٹی تو ایسا اسی وقت ممکن ہو گا جب کسی اداکار کو ہر طرح کے کردار ادا کرنے کا موقع ملے، اور کوئی گیٹ اپ توایسا ہو کہ دیکھنے والے اگرنام سے انجان ہوں تو سوچتے ہی رہ جائیں کہ یہ کون سی شخصیت ہے؟۔
آج کل انور مقصود کے لکھے گئے اسٹیج ڈرامے ’’ناچ نہ جانے ‘‘ میں سلیم ناصر مرحوم کا کردار نبھاکر بھرپور داد سمیٹنے والے یاسرحسین شاید کچھ ایسا ہی کردکھانے والے ہیں۔سوشل میڈیا ایپ انسٹا کی اسٹوریز میں یاسر حسین نے اپنی ایک تصویر شیئر کی اوربتایا کہ ہم یہ بہت جلد دیکھ سکیں گے۔ تصویرمیں یاسرکا گیٹ اپ ایک خاتون کا ہے جن کا میک اپ اتنی مہارت سے کیا گیا ہے کہ شاید ہی کوئی بوجھ سکے یہ خاتون نہیں بلکہ اداکار یاسر حسین ہیں۔یاسر نے تو مزید کچھ نہیں بتایالیکن اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ غالبا ان کا اگلا پراجیکٹ اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ ہو گا کیونکہ اپنی انسٹا سٹوریز میں اشنا نے یاسر کے ساتھ تصویر شیئر کر کے پوچھا ہے کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں میرے ساتھ کون ہے؟دلچسپ بات یہ ہے کہ ضرورت تو ہرگز نہیں تھی لیکن پھر بھی یاسر نے اپنا منہ چھپا رکھا ہے۔اداکار کا گیٹ اپ تو توجہ سمیٹنے والا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس نئے پراجیکٹ کی بلی تھیلے سے باہر کب آتی ہے

تازہ ترین خبریں