10:43 am
پاکستانی فنکار خود کو فٹ رکھنے کے جنون میں مبتلا

پاکستانی فنکار خود کو فٹ رکھنے کے جنون میں مبتلا

10:43 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی فنکار خود کو فٹ رکھنے کے جنون میں مبتلا ہیں جس کے لئے وہ طرح طرح کے جتن کرتے ہیں۔ کوئی ڈائٹنگ کرتا ہے تو کوئی یوگا جبکہ اکثریت ایکسرسائز پر زیادہ بھروسہ کرتی ہے اور اکثر اوقات فنکار ایسی وڈیو بھی پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ہمایوں سعید کسی سے کم نہیں، 40 سال سے زائد کی عمر میں بھی ہمایوں سعیدسمارٹ نظر آتے ہیں، تاہم وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔ حال
ہی میں انہوں نے جم میں ورزش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں وہ فٹ رہنے کے لئے سخت محنت کرتے نظر آرہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو اپنے کھانے پینے کے شوق سے متعلق بتاتے ہوئے کہا جب نہاری کھانے کا بہت شوق ہو تو پھر اگلی فلم تک فٹ ہونے کے لئے یہ سب تو کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبریں