05:47 am
ملائیکہ ارواڑا سے شادی نہیں کر رہا: ارجن کپور

ملائیکہ ارواڑا سے شادی نہیں کر رہا: ارجن کپور

05:47 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ فلم سٹار ارجن کپور نے اداکارہ ملائیکہ ارواڑا سے شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر ڈالی اور کہا کہ میں ابھی شادی نہیں کر رہا۔بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ میری عمر 33 سال ہے اور مجھے شادی کی ابھی کوئی جلدی نہیں ہے۔ بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے ملائیکہ ارواڑا کیساتھ شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے لیے بہت خاص ہیں اور اپنی زندگی
میں اچھے لوگوں کی موجودگی کو خوش قسمتی تصور کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ملائیکہ ارواڑا اورارجن کپورکے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گردش کررہی تھیں اور میڈیا میں باتیں باز گشت کر رہی تھیں کہ دونوں جلد شادی میں بندھ جائیں گے تاہم ارجن کپور نے ان سب خبروں کو افواہیں قرار دیا ہے۔ ملائیکہ ارواڑا بالی وڈ اداکار اور ہدایت کار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اور اداکار سلمان خان کی بھابھی تھیں جبکہ ارجن کپور معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار بونی کپور کے سگے اور لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کے سوتیلے بیٹے ہیں۔

تازہ ترین خبریں