05:49 am
ہالی ووڈ فلم الہ دین کا نیا ٹیزر جاری

ہالی ووڈ فلم الہ دین کا نیا ٹیزر جاری

05:49 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ہالی ووڈ کی ایڈوانچر سے بھرپور نئی لائیو ایکشن فینسٹی فلم الہ دین کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار Guy Ritchie کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایسے جن کے گرد گھوم رہی ہے جو احکامات بجا لاتا ہے اور جادوئی قالین
پر سوار ہو کر آسمانوں پر سفر کرتا ہے اور جو بھی اس چراغ پررگڑتا ہے تو یہ جن پلک جھپکتے میں حاضر ہو جاتا ہے۔یہ الہ دین چراغ رگڑنے والے سے کی خواہش بھی پوچھتا ہے۔ اس فلم کی کاسٹ میں وِل اسمتھ، بِلی میگنوسن، نوامی سکاٹ، مینا مسود، نومان ایکر، نسیم پیڈریڈ، ہتین پاٹیل اورایڈم کولن سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔ فلم 24مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں