06:36 am
لیجنڈ اداکارہ شبنم کسمپرسی کی حالت میں سیما بیگم کی وفات پر افسردہ

لیجنڈ اداکارہ شبنم کسمپرسی کی حالت میں سیما بیگم کی وفات پر افسردہ

06:36 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیجنڈ اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ سیما بیگم ایک بہترین اداکارہ اور بااخلاق خاتون تھیں، مجھے انکے انتقال پر بہت دکھ ہوا ہے۔ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ سیما بیگم نے ان کے ساتھ کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،
انہوں نے معاون اداکارہ کی حیثیت سے سینکڑوں فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا اور اپنی علیحدہ پہچان بنائی۔ڈھاکہ سے گفتگو میں اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے ساتھ گزرا وقت بہت اچھا تھا، ان کی یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔ شبنم کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات سن کر بہت دکھ ہوا کہ سیما بیگم نے زندگی کے آخری چند سال انتہائی کسمپرسی اور تنہائی میں گزارے ،میری دعا ہے کہ خدا ان کی بخشش فرمائے

تازہ ترین خبریں