07:00 am
ولی حامد علی خان کے پنجابی گیت کا نیا ویڈیو ریلیز

ولی حامد علی خان کے پنجابی گیت کا نیا ویڈیو ریلیز

07:00 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) گلوکار ولی حامد علی خان نے اپنے پنجابی گیت کانیا ویڈیو ریلیز کر دیا۔ انہوں نے اپنے نغمے کی ویڈیو ریکارڈنگ بیرون ملک کی جہاں انہوں نے دلکش مناظر کی منظر کشی کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ولی حامد علی خان کا کہنا تھا کہ میں اپنی خاندانی روایت سے ہٹ کر آج کے دور کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید انداز میں پنجابی گیت تیار کیا ہے جس میں فنی مہارت کا عکس بھی نظر آئے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل
میڈیا پر ان کے گیت بہت پسند کئے جا رہے ہیں جس پر وہ بے انتہا خوش ہیں۔واضح رہے کہ کلاسیکی گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ولی حامد نے اپنی فنی صلاحیتوں اور محنت کے سبب میوزک انڈسٹری میں خاصا مقام پیدا کیا ہے اور اب وہ محض کلاسیکی کی بجائے جدید دور کے ہم آہنگ ہو کر موسیقی ترتیب دیتے نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں